ایفی ڈرین کیس ،لیگی رہنما حنیف عباسی کی عدم پیشی، ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

منگل 18 فروری 2014 13:24

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18فروری 2014ء) انسداد منشیات عدالت راولپنڈی میں ایفی ڈرین کوٹہ کیس کی سماعت کے دور ان سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی کے پیش نہ ہونے کے باعث ملزمان پر فرد جرم عائد نہ ہو سکی ۔

(جاری ہے)

منگل کو ایفی ڈرین کوٹہ کیس کی سماعت انسداد منشیات عدالت راولپنڈی کے جج اختر بہادر نے کی،سابق رکن قومی اسمبلی حنیف عباسی سمیت آٹھ ملزما ن پر فرد جرم عائد ہونا تھی تاہم حنیف عباسی کے پیش نہ ہونے کے باعث فرد جرم عائد نہ ہو سکی،حنیف عباسی کے وکیل کی جانب سے ایک دن کے استثنیٰ کی درخواست دائر کی گئی جو عدالت نے منظور کرلی، کیس کی آئندہ سماعت 25فروری کو ہوگی اس کیس میں سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بیٹے موسیٰ گیلانی اور سابق وفاقی وزیر مخدوم شہاب الدین ملزمان ہیں۔

متعلقہ عنوان :