ایف سی اہلکاروں کی شہادت کا واقعہ مہمند ایجنسی میں نہیں افغانستان میں پیش آیا ، سیکرٹری دفاع

منگل 18 فروری 2014 13:24

ایف سی اہلکاروں کی شہادت کا واقعہ مہمند ایجنسی میں نہیں افغانستان میں ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18فروری 2014ء) سیکرٹری دفاع ملک آصف یاسین نے کہا ہے کہ ایف سی اہلکاروں کی شہادت کا واقعہ مہمند ایجنسی میں نہیں افغانستان میں پیش آیا ، فوج ہر وقت ہر جگہ تیاررہتی ہے بوقت ضرورت کارر وائی کرتی ہے ۔

(جاری ہے)

قائمہ کمیٹی برائے دفاع کے اجلاس کے اختتام کے بعد صحافیوں کی جانب سے سوال کیا گیا کہ کیا ایف سی اہلکاروں کی شہادت کے بعد شمالی وزیرستان میں فوج تیار ہے جس پر سیکرٹری دفاع نے کہاکہ ایف سی اہلکاروں کی شہادت کا واقعہ مہمند ایجنسی میں نہیں افغانستان میں پیش آیا انہوں نے کہاکہ فوج ہر وقت اور ہر جگہ تیار ہے بوقت ضرور ت کارروائی کرتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :