مہمند ایجنسی واقعہ پر طالبان سے جواب لیں گے ، پروفیسر ابراہیم

منگل 18 فروری 2014 13:11

مہمند ایجنسی واقعہ پر طالبان سے جواب لیں گے ، پروفیسر ابراہیم

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18فروری 2014ء) طالبان کمیٹی کے رکن پروفیسرابراہیم نے کہا ہے کہ ایف سی اہل کاروں کے قتل کے بعد میڈیا اور عوام کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات کے جوابات طالبان سے طلب کریں گے۔

(جاری ہے)

طالبان کمیٹی کے رکن پروفیسرابراہیم نے کہا کہ طالبان سے رابطے میں دشواری پیش آرہی ہے،جبکہ ان کے آپس میں بھی رابطوں میں مشکلات ہیں۔

پروفیسرابراہیم کا کہنا ہے کہ ایف سی اہل کاروں کے قتل کے بعد میڈیا اور عوام کی جانب سے اٹھائے گئے سوالات کا جواب طالبان سے طلب کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کالعدم تحریک طالبان سے پوچھا جائے گا کہ شہید ہونے والے اہل کاروں کی لاشیں کہاں ہیں؟اورمذاکرات کے دوران ایف سی اہل کاروں کے قتل کرنے کی کیا وجہ ہے؟

متعلقہ عنوان :