نیوزی لینڈ نے بھارت کیخلاف ٹیسٹ سیریز ایک۔صفر سے جیت لی

منگل 18 فروری 2014 12:41

ویلنگٹن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18فروری 2014ء) بھارتی کرکٹ ٹیم اپنے گھر سے باہر ایک اور سیریز ہار گئی۔نیوزی لینڈ نے ویلنگٹن ٹیسٹ ڈرا کیا اور سیریز ایک صفر سے جیت لی۔میک کولم ٹرپل سنچری بنانے والے پہلے کیوی بیٹسمین بن گئے ۔

(جاری ہے)

ویلنگٹن ٹیسٹ کے آخری دن کیوی کپتان نے شاندار بیٹنگ جاری رکھی اور شاندار ٹرپل سنچری بنائی ،وہ 302رنز بنا کر آوٴٹ ہوئے ،نیشم نے 137 اور واٹلنگ نے 124رنز بنائے۔

680 رنز آٹھ وکٹ پر نیوزی لینڈ نے اننگز ڈکلیئر کی اور بھارت کو جیت کیلئے 435 رنز کا ہدف دیا۔لیکن کھیل کے اختتام تک بھارتی ٹیم تین وکٹ پر 166رنز ہی بنا سکی۔کوہلی نے 105رنز بنائے ،میچ ڈرا ہونے کے باعث نیوزی لینڈ سے ٹیسٹ سیریز ایک صفر سے جیت لی۔

متعلقہ عنوان :