طالبان سے مذاکرات، حکومتی کمیٹی کا مشاورتی اجلاس شروع

منگل 18 فروری 2014 11:36

طالبان سے مذاکرات، حکومتی کمیٹی کا مشاورتی اجلاس شروع

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18فروری 2014ء) اجلاس میں طالبان کمیٹی سے تین ہفتے مذاکرات میں اب تک کی پیش رفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ ‏‫طالبان سے مذاکرات جاری رکھنے یا نہ رکھنے پر غور بھی کیا جائے گا۔ عرفان صدیقی گزشتہ روز وزیر اعظم سے ملاقات سے متعلق بھی کمیٹی کو آگاہ کرینگے۔ طالبان سے مذاکرات کیلئے حکومتی کمیٹی کا مشاورتی اجلاس شروع ہو گیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں طالبان سے مذاکرات جاری رکھنے یا نہ رکھنے پر غور کیا جائے گا اور تین ہفتے مذاکرات میں اب تک کی پیش رفت کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔‏‫ عرفان صدیقی گزشتہ روز وزیر اعظم سے ملاقات سے متعلق بھی کمیٹی کو آگاہ کرینگے۔ مذاکرات سے پہلے طریفین کی جانب سے یقین دہانیوں ، خیر سگالی کے عملی اقدامات کی باز گشت سنائی دی جاتی رہی پھر اچانک 23 ایف سی اہلکاروں کے قتل نے سب کچھ چوپٹ کر دیا جس سے طالبان اور حکومتی کمیٹی کے مذاکرات کھٹائی میں پڑ گئے۔

متعلقہ عنوان :