پشاور،افغانستان سے تعلق رکھنے والے معلم قتل، ملزمان فرار

پیر 17 فروری 2014 22:46

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 فروری ۔2014ء) پشاورکے علاقہ کینال ٹاؤن میں افغانستان سے تعلق رکھنے والے دینی مدرسہ کے معلم کونامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیاہے ملزمان واردات کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مولانا عبداللہ ولد عبدالباری سکنہ افغانستان حال شاہ کس حیات آباد جو تھانہ تہکال کی حدود میں واقع کینال ٹاون میں ایک دینی مدرسہ دارلعلوم محدالعلوم میں معلم تھے گزشتہ روز گھر سے مدرسہ جارہے تھے کہ کینال ٹاؤن کے قریب دو نامعلوم مسلح موٹرسائیکل سواروں نے ان پر فائرنگ کردی جس کے نتیجہ میں وہ موقع پر جاں بحق ہوگئے ۔

متعلقہ عنوان :