حکومتی اور طالبان کمیٹی کے درمیان ڈیڈ لاک، وزیراعظم نے دورہ کراچی ملتوی کر دیا، وزیراعظم کی جگہ وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار (کل) کراچی پہنچیں گے

پیر 17 فروری 2014 22:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 فروری ۔2014ء) ملک کی موجودہ صورتحال اور حکومتی اور طالبان کمیٹی کے درمیان ڈیڈ لاک کے باعث اور دیگر وجوہات کے باعث وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے کل (منگل) اپنا دورہ کراچی ملتوی کردیا ہے۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف کی اسلام آباد میں موجودہ صورتحال کا جائزہ لینے کے لئے کچھ مصروفیات ہیں، جس کی وجہ سے انہوں نے منگل کو اپنا دورہ کراچی ملتوی کیا ہے۔ وزیراعظم کی جگہ منگل کو وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کراچی پہنچ رہے ہیں۔ وفاقی وزیر خزانہ کراچی اسٹاک ایکس چینج کی تقریب میں شرکت کریں گے اور توقع ہے کہ وہ گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ سے ملاقات بھی کریں گے۔