سپریم کورٹ کا مظفرگڑھ اجتماعی زیادتی کیس میں ٹرائل کورٹ کو مقدمے کا فیصلہ تین ماہ میں کرنے کا حکم

پیر 17 فروری 2014 22:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 فروری ۔2014ء) سپریم کورٹ نے مظفرگڑھ اجتماعی زیادتی کیس میں ٹرائل کورٹ کو مقدمے کا فیصلہ تین ماہ میں کرنے کا حکم دیتے ہوئے از خود نوٹس نمٹا دیا۔

(جاری ہے)

پیر کو چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے مظفرگڑھ اجتماعی زیادتی کیس کی سماعت کی،آئی جی پنجاب کی رپورٹ عدالت میں پیش کی گئی۔ ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ 29 جنوری کو واقعہ کی ایف آئی آر درج کی گئی اور حتمی چالان ٹرائل کورٹ میں پیش کردیا گیا ہے۔عدالت عظمیٰ نے ٹرائل کورٹ کو مقدمے کا فیصلہ تین ماہ میں کرنے کا حکم دیدیا سپریم کورٹ نے مظفرگڑھ اجتماعی زیادتی کے واقعے پر از خود نوٹس لیا تھا۔

متعلقہ عنوان :