الیکشن کمیشن میں اے این پی کے سینیٹر زاہد کی نااہلی کیلئے درخواست دائرکردی گئی

پیر 17 فروری 2014 22:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 فروری ۔2014ء) الیکشن کمیشن میں عوامی نیشنل پارٹی کے سینٹر زاہد کی نااہلی کیلئے درخواست دائر کر دی گئی، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا 2012-13میں مکمل اثاثے ظاہر نہیں کئے۔الیکشن کمیشن میں ملک زاہد محمود ثاقب کی جانب سے اے این پی کے سینیٹرزاہد خان کی نااہلی کیلئے درخواست دائر کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ سینٹر زاہد خان نے اپنے اثاثوں کی تفصیلات مکمل طور پر فراہم نہیں کیں۔

اثاثوں میں 2012-13میں بیوی اور بچوں کے نام جائیداد ظاہر نہیں کی گئی۔ زاہد خان کی اہلیہ کے نام راولپنڈی میں 36 لاکھ مالیت کی اٹھارہ کنال اراضی ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ زاہد خان نے آرٹیکل 62اور 63کی خلاف ورزی کی ہے۔ سینٹر زاہد خان پرالزام ثابت ہونیپر تین سال قید اور پانچ ہزار جرمانہ ہو سکتا ہے۔ سینٹ کی رکنیت سے بھی نااہل ہو سکتے ہیں۔