ایک خط سے چین میں پاسپورٹ کا مسئلہ حل ہوسکتا تھا،چیف جسٹس تصدیق حسین جیلانی ،سفارتخانے میں پاسپورٹ مشین لگادی ہے ، آپریٹرنہیں بھجوایا جاسکا ، ایڈیشنل اٹارنی جنرل شاہ خاور

پیر 17 فروری 2014 22:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 فروری ۔2014ء) سپریم کورٹ کے چیف جسٹس تصدیق حسین جیلانی نے کہا ہے کہ اخبارمیں خبرپڑھنے کے بعد چارسطروں کا خط لکھ دیا جاتا توچین میں پاسپورٹ مشین کا مسلہ حل ہوجاتا ہے۔ پیر کو سپریم کورٹ میں چین میں پاکستانی سفارتخانے میں مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ مشین سے متعلق کیس کی سماعت کی،ایڈیشنل اٹارنی جنرل شاہ خاور نے کہا کہ سفارتخانے میں پاسپورٹ مشین لگادی ہے لیکن آپریٹرنہیں بھجوایا جاسکا۔

(جاری ہے)

امیگریشن حکام نے بتایا کہ چین میں پاکستانی سفارتخانے کا عملہ کم ہے۔جسٹس عظمت سعید نے کہا کہ آپ سے ایک ویزے کیلئے خط نہیں لکھا جاسکا، چیف جسٹس تصدق حسین جیلانی نے کہاکہ مجھے پاسپورٹ آفس کی یہ حالت دیکھ کر حیرت ہورہی ہے۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر محمد صفدر نے وضاحت کی کہ جولائی 2013میں وزارت داخلہ کو بھرتی کیلئے خط لکھا تاہم توجہ نہیں دی گئی، سپریم کورٹ نے سیکرٹری داخلہ کو وضاحت کیلئے 19 فروری کو طلب کرلیا ہے۔

متعلقہ عنوان :