Live Updates

پاک چین دوستی عوام کے دلوں میں بستی ہے ، عمران خان ،پاکستان کے عوام کے دلوں میں چین کی دوستی بڑی مقدم ہے، کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ اور پی ٹی آئی کے درمیان روابط فروغ پاتے رہیں گے ، چینی وفد سے بات چیت

پیر 17 فروری 2014 22:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 فروری ۔2014ء) پاکستان تحریک انصاف کے چئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ پاک چین دوستی عوام کے دلوں میں بستی ہے کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ اور پی ٹی آئی کے درمیان روابط فروغ پاتے رہیں گے پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ہے صوبہ خیبر پختونخواہ میں صحت کا انصاف ، تعلیمی اصلاحات ، پولیس کے ڈھانچے کو بہتر بنانے اور گرین خیبر پختونخواہ جیسے اقدامات سے انقلابی کام کئے جا رہے ہیں کرپشن کیلئے زیرو ٹالرینس کی پالیسی پر میری جماعت سختی سے کاربند ہے جس کیلئے اپنی ایک اتحادی جماعت تک کی بھی پرواہ نہ کی انہوں نے ان خیالات کا اظہار اپنی رہائشگاہ بنی گالہ میں چین کی کمیونسٹ پارٹی کے رہنمانائب وزیر آئی پنگ کی قیادت میں وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہی اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے چئرمین کے مشیر برائے فارن پولیٹکل پارٹیز ڈاکٹر شہزاد وسیم ، شعبہ خواتین کی صدر منزہ حسن ایم این اے اور پی ٹی آئی کے رہنما نعیم الحق بھی ان کے ہمراہ تھے عمران خان نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں حکومتی جماعت کی حیثیت سے پی ٹی آئی صحت ، نیشنل پارک ، پولیس ، تعلیم کی شعبوں میں انقلابی اقدامات لا رہی ہے جبکہ کرپشن کی ہماری صوبائی حکومت میں کوئی گنجائش نہیں اس سلسلہ میں زیرو ٹالرنس کی پالیسی پر صوبائی حکومت کاربند ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت سنگین چیلنج درپیش ہیں لیکن پاکستانی قوم ان بحرانوں سے کامیابی سے نکلے گی ہماری نوجوانوں کی آبادی ملکی ترقی میں زبردست انسانی سرمائے کا کردار ادا کرے گی پی ٹی آئی اور کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کا باہمی اشتراک دونوں اقوام کی قربت میں مزید اضافے میں اہم رول ادا کرے گا پاکستان کے عوام کے دلوں میں چین کی دوستی بڑی مقدم ہے اور ہم سب اس پر فخر کرتے ہیں چینی کمیونسٹ پارٹی کے رہنماء اور نائب وزیر نے چئرمین تحریک انصاف کی قیادت میں ان کی جماعت ، رہنماؤں اور کارکنوں کیلئے نیک جذبات کا اظہار کیا ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات