ناخواندگی، جہالت اور بیروزگاری کے خلاف جنگ کی جائے گی،سپیکر پختونخوا اسمبلی اسد قیصر ، انسان کی ترقی میں کوئی بھی رکاوٹ نہیں اور اگر کوئی رکاوٹ ہے تو وہ صرف انسان ہی ہے،تقریب سے خطاب

پیر 17 فروری 2014 22:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 فروری ۔2014ء) سپیکر خیبرپختونخوااسمبلی اسد قیصرنے کہا ہے کہ ناخواندگی، جہالت اور بیروزگاری کے خلاف جنگ کی جائے گی وہ ایڈورڈز کالج پشاور میں پشتو سوسائٹی کے زیر اہتمام مختلف کالجوں کے درمیان ایک پشتو مباحثے سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کر رہے تھے تقریب سے اباسین یوسفزئی اور پروفیسر گلزار جلال نے بھی خطاب کیااس تقریری مقابلہ میں حناگل فرنٹیر کالج، سلیمان مروت گورنمنٹ کالج لاہور اور بلال احمد قائداعظم کالج مردان نے بالترتیب اول ، دوئم اور سوئم پوزیشن حاصل کی سپیکر اسد قیصر نے کہا کہ انسان کی ترقی میں کوئی بھی رکاوٹ نہیں اور اگر کوئی رکاوٹ ہے تو وہ صرف انسان ہی ہے انہوں نے کہا کہ جس کا ذہن جتنا کھلا اور اپنا ٹارگٹ واضح ہوگا تو وہ شخص اتنی ہی زیادہ ترقی کرے گاتاہم انہوں نے کہا کہ اپنی منزل پانے کیلئے محنت اور جہد مسلسل لازمی ہے کیونکہ محنت کے بغیر ترقی و کامرانی کا تصور قطعی ناممکن ہے انہوں نے کہا کہ ہم پر ایک مخصوص صورتحال مسلط کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ یہ جنگ ہماری نہیں بلکہ ہمیں اس جنگ میں دھکیلا گیا ہے انہوں نے کہا کہ اہم ان حالات کا مقابلہ ایک باوقار طریقے سے قلم وکتاب کے ذریعہ کرسکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہمارا وجود زخمی زخمی ہے مگر اس کے باوجود بھی پختون قوم ایک باوقار قوم بن کر ابھری ہے انہوں نے کہاکہ پختون قوم کی ایک سوچ اور ویژن ہے اور تعلیم کے بغیر کوئی قوم اور معاشرہ ترقی نہیں کرسکتاسپیکر اسد قیصر نے کہا کہ ایک نئی سوچ اور اپروچ کے تحت صوبے میں ایجوکیشن سٹی قائم کیا جارہا ہے اور اس ایجوکیشن سٹی میں عالمی یونیورسٹیاں اپنے کیمپس قائم کرنے آرہی ہیں درایں اثناء سپیکر صوبائی اسمبلی اسد قیصر نے آج صوابی کے علاقہ گلبہار نمبر 1 مینے میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت نے عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کا پختہ تہیہ کیا ہوا ہے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت عوام کے مسائل سے غافل نہیں اس موقع پر سلیم حیات ، مولانا عبدالروف ، شیر محمد خان، شفیع الرحمان ، سعید الرحمان ، شکیل الرحمان، عزیز الرحمان، یاسر ، عبد لعزیز ، گل محمد بابا اورسبحان اللہ نے اپنے خاندانوں سمیت پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کیا اور پاکستان تحریک انصاف کے قائد عمران خان اور سپیکر اسد قیصر کی قیادت پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا۔

متعلقہ عنوان :