خیبرپختونخواکی اپوزیشن جماعتوں پرمشتمل سہ فریقی اتحادکااجلاس ، مختلف امورپر تبادلہ خیال ،صوبائی حکومت سے جلدازجلدبلدیاتی انتخابات منعقد کروانے کامطالبہ

پیر 17 فروری 2014 22:00

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 فروری ۔2014ء) خیبرپختونخواکی اپوزیشن جماعتوں پرمشتمل سہ فریقی اتحادکااجلاس منعقد ہوا جس میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تفصیلی بحث ہوئی،انہوں نے صوبائی حکومت سے بلدیاتی انتخابات جلدازجلدکرانے کامطالبہ کیا ،سہ فریقی اتحادکے صدراے این پی کے رہنما میاں افتخارحسین نے نجم الدین خان کی رہائش گاہ واقع حیات آبادمیں منعقد اجلاس سے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ میںآ ئندہ منعقدہونے والے بلدیاتی انتخابات کیلئے سہ فریقی اتحادکی ضلعی کمیٹیوں کاپہلاباضابطہ اجلاس21فروری کوافتخارجھگڑاکی رہائش گاہ پشاور میں منعقدہوگاجس میں چارسدہ،نوشہرہ،مردان اورصوابی کے اراکین شامل ہوں گے اور24فروری کونجم الدین خان کی آبائی رہائش گاہ واقع دیرمیں منعقدہوگاجس میں ملاکنڈ،سوات،بونیر،شانگلہ،دیربالاوپایاں اورچترال تنظیمیں شامل ہوں گی اس طرح ہزارہ ڈویژن کے اضلاع مانسہرہ،ایبٹ آباد،ہری پورتنظیموں کااجلاس20فروری کومنعقدہوگاجبکہ جنوبی اضلاع کرک،کوہاٹ،بنوں،ڈیرہ اسماعیل خان اورلکی مروت کی تنظیموں کااجلاس بازمحمدخان کی رہائش گاہ واقع بنوں میں منعقدہوگاان تمام اجلاسوں میں نہ صرف صوبہ میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات بلکہ صوبہ میں ہونے والے ضمنی انتخابات کیلئے بھی باہمی مشاورت سے لائحہ عمل طے کیاجائے گا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر جمعیت علماء اسلام(ف)کے مرکزی رہنماء مولاناعطاء الرحمن،سینٹرحاجی غلام علی،مولاناجلیل جان،پیپلزپارٹی کے رہنماسابق سپیکر کرامت اللہ چغرمٹی،سابق سینئروزیررحیم دادخان،سابق وفاقی وزیرنجم الدین خان،سابق وزیرہمایون خان اورپیپلزپارٹی کے صوبائی صدرخانزادہ خان سمیت عوامی نیشنل پارٹی کے سابق صوبائی وزیرسیدعاقل شاہ اوردیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :