قو می ورثے سے متعلق تحقیقا تی سر گر میو ں کی حو صلہ افزا ئی کی جا ئے گی ،شر میلا فا رو قی ،سندھ حکو مت کو یہ اعزا ز حا صل ہے کہ اس نے ثقا فتی ور ثے کی حفا ظت کے لئے انڈو منٹ فنڈ قا ئم کیا،وزیر اعلی سندھ کی معاون خصوصی برائے ثقافت

پیر 17 فروری 2014 21:49

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 فروری ۔2014ء) وزیر اعلی سندھ کی معاون خصوصی برائے ثقافت اور ممبر صوبائی اسمبلی شرمیلا فاروقی نے کہا ہے کہ اپنی ثقافت اور ورثہ کو یاد رکھنا زندہ قوموں کی نشانی ہے حکومت سندھ اپنی ثقافت اور قومی ورثہ کو بچانے کے لیے تمام وسائل بروئے کا ر لا رہی ہے۔ بھمبھو ر سے متعلق پاک ،فرانس اور اٹلی آرکیالوجیکل مشترکہ مشن کے حوصلہ افزاء نتائج سامنے آئے ہیں بھنبھور میں سیاحوں اور آرکیالوجسٹ کو مزید سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

سندھ حکو مت کو یہ اعزا ز حا صل ہے کہ اس نے اپنے ثقا فتی ورثے کی حفا ظت اور اس کی تر قی کے لئے انڈو منٹ قا ئم کیا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بھمبھو ر سے متعلق پاک ،فرانس اور اٹلی آرکیالوجیکل مشترکہ مشن کی تکمیل کے موقع پر منعقدہ تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا،شرمیلا فاروقی نے کہا کہ ثقافتی اور قومی ورثہ سے متعلق تحقیقاتی سرگرمیوں کی حوصلہ افزائی حکومت کی ذمہ داریوں میں شامل ہے ہما ر ی کو شش ہے کہ ہم بھمبھو ر سمیت سندھ کے تما م تا ر یخی مقا ما ت پر آر کیا لو جسٹ اور سیا حو ں کو ہر ممکن سہو لیا ت فرا ہم کریں ۔

(جاری ہے)

انہو ں نے نو جوا ن طبقے خصو صاََ طا لب علمو ں کو دعو ت دی کہ وہ بھمبھور سمیت دیگر تا ر یخی مقا ما ت کا دورہ کریں اور اپنی ثقا فت اورقومی ورثے سے متعلق معلو ما ت میں اضا فہ کر تے ہو ئے حکو مت کی رہنما ئی کریں ۔انہو ں نے کہا کہ مجھے آج بہت خو شی محسو س ہو رہی ہے کہ پاک ،اٹلی اور فرانس تینو ں ملکو ں کا بھمبھو ر سے متعلق مشترکہ مشن اپنی تکمیل کو پہنچا اس تحقیقا تی مشن کے ذریعہ ہمیں اپنی قو می ور ثے اور ثقافت کی حفا ظت میں کا فی مدد اور رہنما ئی حا صل ہو گی ۔تقریب سے اٹلی اور فرانس کے قونصل جنرل ،ما ہر آر کیا لو جسٹ ڈا کٹر اسما ء ابرا ہیم اور ڈا کٹر کلیم اللہ لا شا ر ی نے بھی خطا ب کیا ۔

متعلقہ عنوان :