بلاول بھٹو دبئی میں بیٹھ کر آپریشن کی باتوں سے گریز کریں ،سراج الحق،آپریشن کے نتیجے میں صرف قبائلی علاقے ہی نہیں بلکہ کراچی سمیت پورا ملک متاثر ہوگا، عوامی اجتماع سے خطاب

پیر 17 فروری 2014 21:32

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 فروری ۔2014ء) وزیر خزانہ خیبر پختونخواہ و سینئر وزیر سراج الحق نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو دبئی میں بیٹھ کر آپریشن کی بات کرتے ہیں ۔آپریشن کے نتیجے میں صرف قبائلی علاقے ہی نہیں بلکہ کراچی سمیت پورا ملک متاثر ہوگا۔وہ جماعت اسلامی کے تحت موسیٰ لین عید گاہ میں عوامی اجتماع سے خطاب کررہے تھے ۔اس موقع پر جماعت اسلامی ضلع جنوبی کے نائب امیر مولانا کاشف شیخ اورامیر جماعت اسلامی زون اولدسٹی سید طاہر اکبرسمیت دیگر بھی موجود تھے۔

سراج الحق نے کہا کہ امن مذاکرات کے مخالفین ملک میں بدامنی کی آگ لگانا اورفوج کو نئی مشکل سے دوچار کرانا چاہتے ہیں،تمام مسائل کا حل ملک میں خلافت کا نظام ہے۔ اسی مقصد کے لیے جماعت اسلامی روز اول سے جدوجہد کررہی ہے۔

(جاری ہے)

مذاکرات ہی امن کی بحالی کا واحد حل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخواہ میں سندھ اور پنجاب سے مختلف بلدیاتی نظام لارہے ہیں۔

سینئر صوبائی وزیر سراج الحق کا کہنا تھا کہ ملک میں جمہوری استحکام کے لیے وسائل کی منصفانہ تقسیم ضروری ہے ۔ غیر منصفانہ تقسیم کے نتیجے میں ملک میں بڑے بڑے المیوں نے جنم لیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ فیسٹول کے نام پر جو کچھ ہوا وہ سندھ کی تہذیب اور ثقافت نہیں ہے ۔ سندھ کی ثقافت اور تہذیب کا تحفظ کیا جاے اور ساتھ ساتھ مردہ لوگوں کے ساتھ زندہ لوگوں کی تہذیب کو بھی بچایا جائے ۔

متعلقہ عنوان :