سینیٹ میں ایم کیو ایم کا کراچی کے حالات پر انتہائی تشویش کا اظہار ،حکومت کی طرف سے ابھی تک انسداد دہشتگردی پالیسی سامنے نہیں آئی کراچی آپریشن ایم کیو ایم کے ہمدردوں کیخلاف کیا جا رہا ہے حکومت کراچی کو دہشتگردوں اور مذہبی انتہاء پسندوں سے بچانے کیلئے کیا اقدامات کر رہی ہے، سینیٹر نسرین جلیل

پیر 17 فروری 2014 20:31

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 فروری ۔2014ء) سینیٹ میں ایم کیو ایم نے کراچی کے حالات پر انتہائی تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کی طرف سے ابھی تک انسداد دہشتگردی پالیسی سامنے نہیں آئی کراچی آپریشن ایم کیو ایم کے ہمدردوں کیخلاف کیا جا رہا ہے حکومت کراچی کو دہشتگردوں اور مذہبی انتہاء پسندوں سے بچانے کیلئے کیا اقدامات کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو سینیٹ کے اجلاس میں نکتہ اعتراض پر اظہار خیال نے سینیٹر نسرین جلیل نے کہا کہ ایک غیر ملکی اخبار میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ کراچی کے 33 فیصد علاقے پر طالبان کا کنٹرول ہے کراچی کے ساتھ جو ہو رہا ہے وہ سب کے سامنے ہے ابھی تک حکومت کی انسداد دہشتگردی سامنے نہیں آئی ہے کراچی میں نو گو ایریا ہیں جہاں جرگے اور عدالتیں قائم ہیں اے این پی سب سے زیادہ طالبان کی موجودگی سے متاثر ہوئی ہے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے کراچی میں آپریشن کا مطالبہ کیا تھا لیکن آپریشن ہمارے ہمدردوں کیخلاف ہو رہا ہے حکومت بتائے کہ کراچی کو دہشتگردوں اور مذہبی انتہاء پسندوں سے بچانے کیلئے کیا اقدامات کئے جا رہے ہیں۔