سعودی وزیر اطلاعات کی پرویز رشید کو سعودی عرب کے دورہ کی دعو ت،سعودی وزیر کو وزارت کے امور اور کارکردگی کے بارے میں بریفنگ دی گئی

پیر 17 فروری 2014 20:30

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 فروری ۔2014ء) سعودی وزیر اطلااعات ڈاکٹر عبد العزیز بن محی الدین خوجہ نے اپنے پاکستانی ہم منصب وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید کو سعودی عرب کی دعوت دی ہے ۔

(جاری ہے)

پیر کو وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات سینیٹر پرویز رشید سے سعودی ہم منصب ڈاکٹر عبد العزیز محی الدین خوجہ نے یہاں ملاقات کی جس میں سعودی وزیر نے اپنے پاکستانی ہم منصب پرویز رشید کو دورہ سعودی کی دعوت دی تاکہ دونوں ممالک کے درمیان میڈیا کے شعبہ میں موجودہ تعاون میں اضافہ کیا جا سکے۔

دونوں وزراء نے ملاقات میں میڈیا، انفارمیشن اور کلچر کے شعبوں میں تعاون کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر سعودی وزیر کو وزارت کے امور اور کارکردگی کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی۔ قبل ازیں وفاقی وزیر نے وزارت اطلاعات و نشریات میں اپنے سعودی ہم منصب کا استقبال کیا۔