24 گھنٹوں میں گیس فراہم نہ کی گئی تو مزدور سڑکوں پر آ جائیں گے ، فیصل آباد ٹیکسٹائل فیکٹری مالکان کی دھمکی ،کی شدت کم ہونے کے باوجود گیس کی غیر معینہ مدت کے لئے بندش سمجھ سے بالاتر ہے ، رہنماؤں کی مشترکہ پریس کانفرنس

پیر 17 فروری 2014 20:26

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 فروری ۔2014ء) فیصل آباد کے ٹیکسٹائل فیکٹری مالکان نے دھمکی دی ہے کہ اگر 24 گھنٹوں میں گیس فراہم نہ کی گئی تو مزدور سڑکوں پر آ جائیں گے اور پھر حالات کی ذمہ دار حکومت ہو گی۔پیر کو فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں مشترکہ میڈیا کانفرنس کرتے ہوئے ٹیکسٹائل کی 6 بڑی تنظیموں کے عہدیداران نے کہا کہ سردی کی شدت کم ہونے کے باوجود گیس کی غیر معینہ مدت کے لئے بندش سمجھ سے بالاتر ہے۔

(جاری ہے)

حکومت نے ایک سازش کے تحت فیکٹریوں کی گیس بند کر کے دیگر شعبوں کو دی ہے اور یہ ناانصافی کسی صورت قبول نہیں۔ فیکٹری مالکان کے مطابق مزدور سڑکوں پر آنے کے لئے تیار ہو چکے ہیں مگر صنعتکار امن و امان کے حالات خراب ہونے کے ڈر سے انہیں روک رہے ہیں مگر بے روزگار مزدوروں کو زیادہ دیر تک روکا نہیں جا سکے گا۔ صنعتکاروں نے اعلان کیا کہ اگر چوبیس گھنٹوں میں فیکٹریوں کو گیس بحال نہ کی گئی تو پھر مزدور سڑکوں پر آ جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :