آرمی چیف اور چیئر مین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی سے سعودی شہزادہ سلمان کی ملاقات ، دو طرفہ تعلقا ت پر تبادلہ خیا ل، دونوں ممالک کے درمیان دفاع اور سیکورٹی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق

پیر 17 فروری 2014 20:22

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 فروری ۔2014ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور چئیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان سے ملاقات کی ہے جس میں پاک سعودی عرب دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا ۔

(جاری ہے)

ملاقات میں سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیز اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے خطے کی سیکورٹی کی صورتحال اور پاکستان ، سعودی عرب کے مابین دفاعی تعاون پر گفتگو کی گئی دریں اثناء چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل راشد محمود نے بھی شہزادہ سلمان سے ملاقات کی۔

نجی ٹی وی کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دفاع اور سیکورٹی کے شعبے میں دوطرفہ تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔انسداد دہشتگردی کے شعبے میں دونوں ملکوں میں خفیہ معلومات کے تبادلے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :