Live Updates

خیبر پختونخواہ کے عوام صوبائی حکومت کی آٹھ ماہ کارکردگی سے مطمئن ہیں ، مرتضیٰ حسین ، صوبائی حکومت نے آٹھ ماہ میں انقلابی فیصلے کرکے خیبر پختونخواہ کے دو کروڑ عوام کے دل جیت لئے، صدر پی ٹی آئی لیبر ونگ خیبر پختونخوا

پیر 17 فروری 2014 19:43

بنوں (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 فروری ۔2014ء) پاکستان تحریکِ انصاف لیبر ونگ خیبر پختونخواہ کے صوبائی صدر مرتضیٰ حسین نے کہا ہے کہ خیبر پختونخواہ کے عوام صوبائی حکومت کی آٹھ ماہ کارکردگی سے مطمئن ہیں اور صوبائی حکومت نے آٹھ ماہ میں انقلابی فیصلے کرکے خیبر پختونخواہ کے دو کروڑ عوام کے دل جیت لئے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت دانستہ طور پر صوبائی حکومت کے لئے مشکلات پیدا کر رہے ہیں اور خیبر پختونخواہ میں توانائی کا ایک بحران پیدا کیا ہے ۔

حالانکہ بجلی خیبر پختونخواہ میں پیدا ہوتی ہے ۔ اور خیبر پختونخواہ میں بجلی کی پیداوار اتنی زیادہ ہے کہ وہ خیبر پختونخواہ کے عوام ضروریات پوری کر سکتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریکِ انصاف لیبر ونگ خیبر پختونخواہ کے صوبائی صدر مرتضیٰ حسین نے اپنے صوبائی سیکرٹریٹ میں لیبرونگ کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد عمران خان کی قیادت میں وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

وفد نے سنیئر نائب صدر لیبر ونگ عارف علی شاہ ، ساوٴت ریجن کے صدر عرفان خان ، پی ٹی آئی سٹی صدر شفقت کلیم وغیرہ شامل تھے ۔ صوبائی صدر مرتضیٰ حسین نے کہا کہ صوبائی حکومت وزیرِ اعلیٰ پرویز خٹک کی قیادت میں اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہے ۔ صوبائی حکومت نے مشکل حالات میں حکومت سنبھالی اور وزیرِ اعلیٰ پروز خٹک صوبے کے سطح پر تاریخی فیصلے کر کے خیبر پختونخواہ کے دو کروڑ عوام کے دل جیت لئے انہوں نے اس پر افسوس کا اظہار کیا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی حکومت دانستہ طور پر صوبائی حکومت کیلئے مسائل پیدا کر رہے ہیں جبکہ خیبر پختونخواہ میں بجلی کی ریلیٹی میں اربوں روپے دینے سے قاصر ہے اگر مرکزی حکومت واپڈا کی ریلیٹی میں 130ارب روپے خیبر پختونخواہ ادائیگی کر دے تو ان سے خیبر پختونخواہ میں توانائی بحران میں نمایاں کمی آسکتی ہے اور صوبائی حکومت توانائی کے منصوبے شروع کرکے بجلی کے بحران پر قابو پا سکتے ہیں۔

انہوں نے لیبر ونگ کے عہدے داروں پر زور دیا کہ وہ عوام مسائل حل کرنے پر توجہ سے اور جس ادارے میں کرپشن کی کوئی ثبوت ملے تو صوبائی عہدے داروں کو فوراً اطلاع دی جائے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :