عوام دن بدن تبدیلی دیکھیں گے، خیبر پختونخواہ میں تمام تر ترقیاتی کام اور بھرتیاں میرٹ کے بنیاد پر کی جائے گی، پرویز خٹک ،تبدیلی کا نعرہ عوام کے نظروں میں آچکا ، مستحق لوگوں کو انصاف انکی دہلیز پر ملے گا، وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا

پیر 17 فروری 2014 19:43

خیر آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔17 فروری ۔2014ء) خیبر پختونخواہ وزیر اعلیٰ پرویز خٹک نے کہا کہ عوام دن بدن تبدیلی دیکھیں گے، خیبر پختونخواہ میں تمام تر ترقیاتی کام اور بھرتیاں میرٹ کے بنیاد پر کی جائے گی ، مستحق لوگوں کو انصاف انکے گھر کی دہلیز پر ملے گی۔ ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ پرویز خٹک، ایم پی اے ادریس خٹک ، پی کے 15، کی رہائش گاہ میں انکے چھوٹے بھائی کامران رازق خان کی شادی کے موقع پر شیدو میں اخباری نمائندوں سے بات چیت کر رہے تھے۔

اس موقع پر ایم۔پی۔

(جاری ہے)

اے میاں جمشید الدین پی کے 14، ایم ۔پی۔ اے ، ادریس خٹک ، فائق خٹک، روحیل خٹک،تیمور خان خٹک اور سابقہ ناظم شیدو صادق خٹک بھی موجود تھے۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی بھرتی میرٹ کے بنیاد کرینگے تاکہ تعلیمی اداروں میں کمی کو جلد از جلد پوری کی جائے گی جن میں اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوانوں کو بھرتی کر کے روزگار کے مواقع ملیں گے۔ اور تبدیلی کا یہ نعرہ عوام کے نظروں میں آچکا ہے۔پی ٹی آئی حکومت نے پولیس ، تھانہ، کچہری ، پٹھواری نظام کو ہر قسم کے کرپشن سے پاک کرنے کا عظم کر رکھا ہے تاکہ ہر غریب عوام کو فوری طور پر انصاف ملے۔

متعلقہ عنوان :