کراچی میں کار پرفائرنگ سے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے ڈین آف میڈیسن پروفیسر جاوید قاضی جاں بحق

پیر 17 فروری 2014 16:58

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروری 2014ء) نارتھ ناظم آباد میں کار پر فائرنگ کے نتیجےمیں میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے ڈین آف میڈیسن پروفیسر جاوید قاضی جاں بحق جب کہ ان کا ڈرائیور زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد کے ایم بلاک میں نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج کے ڈین آف میڈیسن پروفیسر جاوید قاضی کی کار پر اس وقت فائرنگ کی گئی جب وہ کالج سے نکل کر گھر کی جانب جارہے تھے۔

فائرنگ کے نتیجے میں پروفیسر جاوید قاضی موقع پر ہی دم توڑ گئے جب کہ کا ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا، واقعے کے بعد پروفیسر جاوید قاضی کی لاش اور ان کے ڈرائیور کو تشویشناک حالت میں عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا۔ دوسری جانب گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے پروفیسر جاوید قاضی پر فائرنگ کا نوٹس لیتے ہوئے پولیس سے واقعہ کی رپورٹ طلب کرلی۔

متعلقہ عنوان :