ایم کیو ایم نے لاپتہ اور ماورائے عدالت قتل کارکنوں کی فہرست سینیٹ کمیٹی میں پیش کردی

پیر 17 فروری 2014 16:58

ایم کیو ایم نے لاپتہ اور ماورائے عدالت قتل کارکنوں کی فہرست سینیٹ کمیٹی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروری 2014ء) متحدہ قومی موومنٹ نے سینیٹ کی کمیٹی برائے انسانی حقوق میں اپنے لاپتا اور ماورائے عدالت قتل کئے جانے والے کارکنوں کی فہرست پیش کردی۔

(جاری ہے)

پارلینٹ ہاؤس اسلام آباد میں سینیٹر افراسیاب خٹک کی زیر صدارت سینیٹ کی انسانی حقوق کی فنکشنل کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں سینیٹر نسرین جلیل نے ایم کیو ایم کے لاپتا اور ماورائے عدالت قتل کئے جانے والے کارکنوں کی فہرست پیش کی، جس کے مطابق یکم جنوری سے متحدہ قومی موومنٹ کے 17 کارکن نامعلوم اہلکاروں کی جانب سے گرفتار کئے جانے کے بعد لاپتہ ہیں جبکہ 11 کو ماورائےعدالت قتل کیاگیا۔

نانگا پربت بیس کیمپ حملے پر بریفنگ کے دوران آئی جی گلگت بلتستان سلیم بھٹی نے کمیٹی کو بتایا کہ بیس کمیپ میں سیاحوں کے قتل میں ملوث 4 افراد گرفتار کر لیے گئے ہیں جن میں ان کا سرغنہ بھی شامل ہے۔ ان کا کہنا تھا گرفتار کئے افراد کا تعلق طالبان سے ہے۔سینیٹ کی خصوصی کمیٹی نے بلوچستان سے پیدل آنے والےلاپتا افراد کےلواحقین کو استقبالیہ دینے کا فیصلہ بھی فیصلہ کیا اس کے علاوہ خضدار میں اجتماعی قبر کے واقعے کی تحقیقات کے لئے سینیٹر فرحت اللہ بابر کی قیادت میں 3 رکنی ذیلی کمیٹی بھی تشکیل دے دی گئی۔