کراچی ،انور مقصود اپنے ڈرامے پونے چودہ اگست کے حوالے سے کل پریس کانفرنس کریں گے

پیر 17 فروری 2014 16:45

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروری 2014ء) کاپی کیٹ پروڈکشنز کے زیر اہتمام انور مقصود کے ڈرامے پونے چودہ اگست، سوا چودہ اگست، آنگن ٹیڑھا اور ہاف پلیٹ کی پاکستان بھر میں شاندار کا میابی کے بعد اب ڈرامہ ” پو نے چودہ اگست “ دنیا بھر میں پیش کیا جا ئے گا ۔

(جاری ہے)

جس میں دبئی، امریکہ اوربرطانیہ سر فہر ست ہیں ۔اس حوالے سے آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی کے تھیٹر آڈیٹوریم میں آج(منگل) دوپہر 1بجے پریس کانفرنس منعقد کی جارہی ہے جس میں انور مقصود میڈیا کو تفصیلات سے آگاہ کریں گے جبکہ ڈرامے کے پروڈیوسر و ڈائریکٹر داور محمود بھی پریس سے گفتگو کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :