رنگے ہوئے چمڑے کی مصنوعات کی برآمدات میں 30 ملین ڈالر کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا

پیر 17 فروری 2014 16:42

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروری 2014ء) ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے ماہ دسمبر کے دوران رنگے ہوئے چمڑے کی مصنوعات کی برآمدات میں 30 ملین ڈالر کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا ۔

(جاری ہے)

رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے ماہ دسمبر 2012ء کے دوران 220 ملین ڈالر مالیت کی رنگے ہوئے چمڑے کی مصنوعات برآمد کی گئی تھیں جبکہ رواں مالی سال کے ماہ دسمبر میں رنگے ہوئے چمڑے کی برآمدات 250 ملین ڈالر تک بڑھ گئیں۔

متعلقہ عنوان :