رواں مالی سال 2013-14ء میں جولائی تا دسمبر کی ششماہی کے دوران جیولری کی برآمد میں 77 فیصد کمی دیکھی گئی

پیر 17 فروری 2014 16:42

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروری 2014ء)رواں مالی سال 2013-14ء میں جولائی تا دسمبر کی ششماہی کے دوران جیولری کی برآمد میں 77 فیصد کمی دیکھی گئی اور زیورات کی برآمدات سے 219.436 ملین ڈالر کمائے گئے ۔

(جاری ہے)

ادارہ برائے شماریات پاکستان کے اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران برآمدات میں 750.852 ملین ڈالر کی کمی واقع ہوئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ مالی سال اسی عرصہ کے دوران زیورات کی برآمدات سے 970.288 ملین قیمتی زرمبادلہ کمایا گیا تھا۔