سابق صدر مملکت وسیم سجاد آنکھ کے کامیاب آپریشن کے بعد گھر منتقل

پیر 17 فروری 2014 16:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروری 2014ء) سابق صدر مملکت وچیئرمین سیینٹ وسیم سجاد آنکھ کے کامیاب آپریشن کے بعد گھر منتقل ہوگئے ہیں اور معالج نے انہیں مکمل آرام کا مشورہ دیا ہے وسیم سجاد کا جمعہ کو لاہور میں بائیں آنکھ کا آپریشن کیا گیا جس کے بعد وہ لاہور ہی گھر منتقل ہوگئے ہیں وسیم سجاد کے اہل خانہ نے دوست احباب سے ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ عنوان :