انٹرنیشنل وویمن سکواش چیمپئن شپ میں 4 غیر ملکی ممالک نے شرکت کی تصدیق کردی

پیر 17 فروری 2014 16:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروری 2014ء) انٹرنیشنل وویمن سکواش چیمپئن شپ میں 4 غیر ملکی ممالک نے شرکت کی تصدیق کردی ہے ۔بحریہ ٹاؤن کے زیر اہتمام اور پاکستان سکواش فیڈریشن کے تعاون سے انٹرنیشنل ویمن سکواش چیمپئن شپ 20سے 24فروری تک راولپنڈی میں کھیلی جائیگی جس میں بھارت ، چین، کوریا اور سری لنکا نے شرکت کی تصدیق کردی ہے چیمپئن شپ کے 20 اور 21 فروری کو کوالیفائنگ راؤنڈ جبکہ 22 سے 24 فروری تک مین راؤنڈ کے مقابلے کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

ایونٹ میں پاکستان کی نامور کھلاڑی ماریہ طور سمیت دیگر کھلاڑی شرکت کریں گے۔