سرگودھا میں پہاڑی تودہ گرنے سے 40 مزدورملبے تلے دب گئے،ایک مزدور جاں بحق

پیر 17 فروری 2014 16:39

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروری 2014ء)سرگودھا میں پہاڑی تودہ گرنے سے 40 مزدورملبے تلے دب گئے،ایک مزدور جاں بحق ہوگئے ، 6 مزدوروں کو زخمی حالت میں ملبے تلے سے نکال لیا گیا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق سرگودھا کے نواحی علاقے 123 جنوبی میں سٹون کرشر مارکیٹ میں پہاڑی تودہ گرنے سے 40 مزدور دب گئے ، ریسکیو زرائع کے مطابق تودے تلے دب جانے سے ایک مزدور جاں بحق ہو گیا ، 6 مزدوروں کو زخمی حالت میں نکال لیا گیا ۔ دیگر مزدوروں کو بحفاظت نکالے جانے کیلئے ریسکیو کارروائی جاری ہے دوسری جانب ڈی ایچ کیو ہسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی تودہ گرنے سے 10 لوڈنگ ٹرالیاں بھی دب گئیں۔