سائبر کرائم بل 2014 تیار ،ویب سائٹ ہیکنگ کو سائبر ٹیررازم قرار دیدیا ، چودہ سال قید اور پانچ کروڑ روپے جرمانے کی سزا کی تجویز

پیر 17 فروری 2014 16:34

سائبر کرائم بل 2014 تیار ،ویب سائٹ ہیکنگ کو سائبر ٹیررازم قرار دیدیا ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروری 2014ء) حکومت نے سائبر کرائم بل 2014 تیار کر لیاہے بل میں ویب سائٹ ہیکنگ کو سائبر ٹیررازم قرار دیا گیا ہے جس کی سزا چودہ سال قید اور پانچ کروڑ روپے تک جرمانہ تجویز کیا گیاذرائع نے بتایا کہ بل کے مطابق اے ٹی ایم مشینوں اور پبلک یوٹیلٹی سروسز کو نقصان پہنچانا بھی دہشتگردی کے زمرے میں آئے گا۔

(جاری ہے)

الیکٹرانک فراڈ کے مجرم کو پانچ سال قید، ایک کروڑ روپے جرمانے کی سزا ہو سکے گی۔انٹرنیٹ یا موبائل پر کسی خاتون کی کردار کشی کرنے والے شخص کو ایک سال قید ہو سکے گی۔بل میں انٹرنیٹ پر کسی دوسرے کی شناخت اپنانے پر چھ ماہ تک کی قید تجویز کی گئی ہے۔

متعلقہ عنوان :