حملوں میں اضافے کی وجہ طالبان مذاکرات ہوسکتے ہیں ،اختر مینگل

پیر 17 فروری 2014 16:34

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروری 2014ء) بلوچستان نیشنل پارٹی مینگل گروپ کے سربراہ اختر مینگل نے کہا ہے کہ بلوچ عسکریت پسندوں کے حملوں میں اضافے کی وجہ حکومت اور طالبان کے درمیان ہونے والے مذاکرات ہوسکتے ہیں۔ بر طانوی نشریاتی ادارے سے بات چیت میں اختر مینگل نے کہاکہ ممکن ہے کہ بلوچ عسکریت پسند طالبان کی دیکھادیکھی زور آزمائی کررہے ہوں کیونکہ حکومت زور آوروں سے بات چیت کررہی ہے۔

(جاری ہے)

ایک سوال کے جواب میں اختر مینگل نے کہا کہ ماضی میں بھی بلوچوں سے بامقصد مذاکرات نہیں کئے گئے بلکہ صرف دل بہلایا گیا، کسی حکومت نے بلوچستان کے مسئلے کو سنجیدگی سے نہیں لیابلکہ اسے کالونی سمجھ کر یہاں حکومت کی گئی۔ انھوں نے کہاکہ بلوچستان کبھی اقتدار کی اس سیڑھی کا حصہ نہیں رہا جو حکومت بنانے یا گرانے میں کردار ادا کرتی ہے، اسی لئے حکومتوں کو پروا نہیں ہو تی کہ بلو چستان میں کیا ہو رہاہے ؟

متعلقہ عنوان :