یوسف رضا گیلانی کا کل اوگرا ریفرنس میں احتساب عدالت اسلام آبادمیں پیش ہونے کا فیصلہ

پیر 17 فروری 2014 16:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروری 2014ء) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نےمنگل18 فروری کواوگرا ریفرنس میں احتساب عدالت اسلام آبادمیں پیش ہونے کا فیصلہ کرلیا میڈیا رپورٹ کے مطابق نیب نے سابق وزرائے اعظم یوسف رضاگیلانی اورراجاپرویز اشرف کو اختیارات کے ناجائز استعمال کے الزام میں ملزم نامزد کیا ہے ۔

(جاری ہے)

نیب نے الزام عائد کیاکہ دونوں سابق وزرائے اعظم نے اوگراکے سابق چیئرمین توقیرصادق کے تقررمیں رولز کی خلاف ورزی اوراختیارات کا ناجائز استعمال کیا تھا راجاپرویز اشرف اس ریفرنس میں عدالت پیش ہوگئے تھے تاہم یوسف رضاگیلانی پیش نہیں ہوئے تھے جس پرعدالت نے انھیں(آج)18 فروری منگل کوطلب کیاتھا۔

یوسف رضا گیلانی اس سے پہلے نیب کی جانب سے اس ریفرنس کی تحقیقات کے دوران نیب ہیڈکواٹرزمیں بھی پیش نہیں ہوئے تھے اور3بار سمن کی عدم تعمیل کرتے ہوئے موقف اختیارکیا تھا کہ بیان ریکارڈ کرانے کیلئے نیب کوانھیں طلب کرنے کااختیار نہیں اورانھیں بطور سابق وزیر اعظم استثنیٰ حاصل ہے۔ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینئرقانونی ماہرین نے ان کومشورہ دیاکہ وہ عدالت میں پیش ہوں ان کے خلاف دائر ریفرنس میں اختیارات کے ناجائزاستعمال کاکوئی ٹھوس ثبوت نہیں-