کراچی میں جرائم پیشہ عناصرکیخلاف جاری آپریشن میں تیزی آگئی

پیر 17 فروری 2014 16:13

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروری 2014ء) کراچی میں جرائم پیشہ عناصرکے خلاف جاری آپریشن میں تیزی آگئی ہے،پیرکوکراچی کے علاقے گلشن بونیر میں رینجرز اورپولیس کے مشترکہ آپریشن کے دوران کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔دونوں ملزمان زراق آباد پولیس بس حملے میں ملوث بتائے جاتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق شہرقائد سے جرائم پیشہ عناصر کے خاتمے کے لیے جاری آپریشن میں تیزی آگئی ہے، پیر کی علی الصبح کراچی کے علاقے گلشن بونیر میں پولیس اور رینجرز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی، مقابلے میں کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دو دہشت گرد مارے گئے، جب کہ دستی بم حملے سے رینجرز کے دو اہلکاربھی زخمی ہوئے ہیں دوران آپریشن ہیلی کاپٹر کے ذریعے فضائی نگرانی بھی کی گئی۔

(جاری ہے)

رینجرزذرائع کے مطابق قانون نافذکرنے والے کو گلشن بونیرمیں کالعدم تنظیم کے ارکان اور جرائم پیشہ افراد کی موجودگی کی اطلاع ملی جس پر رینجرزاورپولیس نے مشترکہ ٹارگیٹڈآپریشن کیا۔آپریشن کے دوران پورے علاقے کی ناکہ بندی کی گئی اور کسی بھی شخص کو علاقے میں داخل ہونے یا گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں تھی۔کارروائی کے قانون نافذکرنے والے اداروں نے ایک گھرپر چھاپہ مارا توگھرمیں چھپے ملزمان نے ان پر دستی بم سے حملہ کردیا،جس کے نتیجے میں دو رینجرز اہلکار زخمی ہوگئے۔

جوابی کارروائی کے دوروان دونوں ملزمان مارے گئے۔ملزمان کے قبضے سے ایک ایس ایم جی، ٹی ٹی پستول اور دستی بم بھی برآمد ہوئے ہیں۔ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ گلشن بونیر میں پولیس و رینجرز کی ٹارگٹڈ کاروائی میں مارے جانے والے دونوں ملزمان کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے تھا۔ مارے گئے دونوں ملزمان رزاق آباد میں پولیس بس حملے میں ملوث تھے۔دوسری جانب دہشت گردوں کے بم حملے میں زخمی اہل کاروں کو ابتدائی طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :