وزیراعظم میاں محمد نوازشریف کل کراچی پہنچیں گے

پیر 17 فروری 2014 16:13

کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروری 2014ء) وزیراعظم میاں محمدنوازشریف (منگل ) کراچی پہنچیں گے۔وزیراعظم کراچی چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے پی اے ایف میوزیم میں منعقدہ تقریب میں شرکت کریں گے جبکہ وزیر اعظم گورنرہاؤس میں سندھ باالخصوص کراچی میں امن وامان کی صورت حال اور کراچی میں ہونے والے ٹارگیٹڈآپریشن کے حوالے اجلاس کی صدارت کریں گے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ، گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العبادخان سمیت قانون نافذکرنے والے اداروں کے حکام شرکت کریں گے۔ذرائع کے مطابق وزیر اعظم سے وزیر اعلیٰ سندھ اور گورنرسندھ الگ، الگ ملاقات بھی کریں گے۔ ذرائع نے مزید بتایا کہ وزیراعظم سے ن لیگ کے رہنما بھی ملاقات کریں گے ۔مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کے مطابق وزیر اعظم دورے کے دوران سندھ میں مسلم لیگ (ن) کے حوالے تنظیم سازی سمیت ناراض لیگی رہنماؤں کے تحفظات بھی دورکریں گے ۔