پنجاب ،مردہ اور حرام گوشت بیچنے والوں کیخلاف سخت قانون سازی کا فیصلہ

پیر 17 فروری 2014 15:49

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروری 2014ء) پنجاب کابینہ نے عوامی مقامات پر سگریٹ نوشی پر پابندی کے ترمیمی بل اور خصوصی افراد کیلئے سرکاری ہاوٴسنگ سکیموں میں کوٹے کی منظور ی دے دی،مردہ اور حرام گوشت کی فروخت روکنے کیلئے سخت قانون بنانے کا بھی فیصلہ کر لیا گیا۔وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے ماڈل ٹاوٴن لاہور میں پنجاب کابینہ کے اجلاس کی صدارت کی۔

اجلاس میں قائد اعظم سولر پارک میں کام کی رفتار کا جائزہ لیا گیا۔ کابینہ نے مینجمنٹ اینڈ ڈسپوزل آف لینڈ اینڈ پراپرٹیز بائی ڈویلپمنٹ اتھارٹیز ایکٹ 2014، پنجاب پروبیشن آف اسموکنگ اینڈ پروٹیکشن آف نان اسموکرز ہیلتھ ترمیمی ایکٹ ،پنجاب مینٹل ہیلتھ ترمیمی ایکٹ 2012 ،پنجاب انڈسٹریل ریلیشنز ایکٹ، پنجاب ایمپلائز ایفی شینسی ڈسپلن اینڈ اکاوٴنٹی بلٹی ایکٹ 2006، پنجاب سول سرونٹس ایکٹ 1974 میں ترامیم اور پنجاب لائیوسٹاک بریڈنگ بل 2013کی بھی منظوری دے دی۔

(جاری ہے)

ان تمام بلوں کو باقاعدہ منظوری کے لئے پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے نواز شریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ملتان کے قیام کی منظور ی بھی دی۔ ان کا کہنا تھا کہ قائد اعظم سولر پارک میں 100میگا واٹ کے منصوبے سے مرحلہ وار بجلی کی پیداوار جون 2014 سے نیشنل گرڈ کو ملنا شروع ہو جائے گی۔

متعلقہ عنوان :