حکومت اورعمران خان دہشتگردی کے معاملے پر اپنے موقف پر غورکریں، اعتزاز احسن

پیر 17 فروری 2014 14:26

حکومت اورعمران خان دہشتگردی کے معاملے پر اپنے موقف پر غورکریں، اعتزاز ..

لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروری 2014ء) پیپلز پارٹی کے رہنما بیرسٹر اعتزاز احسن کا کہنا ہے کہ ملک میں یکے بعد دیگرے دہشتگردی کے واقعات کے بعد حکومت اورعمران خان کو اپنے اپنے موقف پرغورکرنا چاہئے۔لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ کہ پیپلزپارٹی کی قیادت کا موقف واضح ہے کہ مذاکرات سے کوئی توقع نہیں ہے، مسلم لیگ (ن) امن کے لئے مذاکرات کی حامی تھی اور اس نے انہیں اس کی دعوت بھی دی۔

(جاری ہے)

جس کا مطلب تھا کہ حکومت نے طالبان کو تسلیم کرلیا ہے۔ دوسری جانب عمران خان تو اس سے بھی آگے چلے گئے اور انہوں نے طالبان کا دفتر تک کھولنے کی بات کردی۔ پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ جب سے مذاکرات شروع ہوئے ہیں ملک میں دہشت گردی بڑھ گئی ہے۔ حالانکہ اب امریکا کی جانب سے ڈرون حملے بھی نہیں ہورہے، اس صورت میں طالبان کی جانب سے دہشتگردی کی کارروائیوں کا کوئی جواز نہیں بنتا۔ ان کا کہنا تھا کہ موجودہ صورت حال کو دیکھتے ہوئے حکومت اورعمران خان کو اپنے موقف پرغورکرنا چاہئے۔

متعلقہ عنوان :