چمن ، فائرنگ کے واقعات میں مقامی تاجر سمیت 2افراد جاں بحق ، مقامی تاجر کی ہلاکت پر تاجروں کااحتجاج

پیر 17 فروری 2014 13:41

چمن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروری 2014ء) چمن میں فائرنگ کے واقعات میں مقامی تاجر سمیت 2افراد جاں بحق ہوگئے۔مقامی تاجر کی ہلاکت پر تاجروں نے احتجاج کیا اور کوئٹہ چمن شاہراہ کو کچھ دیر کیلئے بلاک کردیا۔اطلاعات کے مطابق چمن کے علاقے مشرقی بائی پاس سے نامعلوم شخص کی لاش ملی ہے جس فائرنگ کرکے قتل کردیاگیا ہے۔

(جاری ہے)

لاش کو شناخت کے لئے سول ہسپتال منتقل کردیاگیا لیویز ذرائع نے بتایا کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔پیر علی زئی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے مقامی تاجر عبد اللہ جاں بحق ہوگیا۔واقعہ کے خلاف تاجروں نے احتجاج کیا اور کوئٹہ چمن شاہرا کو ہ بلاک کردی جس سے کچھ دیر کے لئے ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

متعلقہ عنوان :