بنوں ،دوگروپوں میں تصادم ، فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق ، خاتون سمیت چار افراد زخمی

پیر 17 فروری 2014 13:41

بنوں (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروری 2014ء) بنوں میں دو گروپوں میں تصادم ،فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد جاں بحق اور خاتون سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق بنوں کے علاقہ بیزن خیل میں دوفریقین کے درمیان خون ریز تصادم کے نتیجے میں فائرنگ سے دو افرادجاں بحق اور چار افراد زخمی ہوگئے جس میں خاتون بھی شامل ہیں۔واقعے کے بعد جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔ پولیس نے واقعے کے بعد علاقے کو گھیرے میں لے لیا تاہم آخری اطلاعات تک کسی قسم کی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔

متعلقہ عنوان :