اوپن یونیورسٹی اٹک کیمپس کے زیر انتظام میٹرک سے ایم بی اے اور پوسٹ گریجویٹ کلاسز کے داخلے جاری

پیر 17 فروری 2014 13:37

اٹک(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروری 2014ء )ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اٹک کیمپس ملک توقیر احمد خان نے کہا ہے کہ یونیورسٹی کے زیر انتظام میٹرک سے ایم بی اے اور پوسٹ گریجویٹ کلاسز کے داخلے جاری ہیں جن کی آخری تاریخ پانچ مارچ 2014ءء ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شیڈول کے مطابق میرٹ کی بنیاد پر فارم جمع کروانے کی تاریخ پانچ مارچ ،اہل امیدواروں کے فہرست آویزاں کرنے کی تاریخ پندرہ مارچ ، داخلہ ٹیسٹ بیس مارچ، ویب سائیٹ پر لسٹ آویزاں کرنے کی تاریخ اکیتس مارچ ، فیس جمع کروانی کی تاریخ دس اپریل اور پانچ سو روپے لیٹ فیس کے ساتھ فیس جمع کروانے کی توسیعی تاریخ پندرہ اپریل مقرر کی گئی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پراسپکٹس تحصیل اٹک میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج اٹک، ریجنل آفس علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی،اٹک، تحصیل جنڈمیں خالد فوٹو سٹیٹ تحصیل روڈ جنڈ، حسن ابدال میں حماد بک ڈپو، ہائر سکینڈری سکول حسن ابدال، فتح جنگ، حضرو اور پنڈیگھیب میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول نمبر ایک سے دستیاب ہیں ۔

(جاری ہے)

ریگولر فیس کی آخری تاریخ پانچ مارچ ، سنگل لیٹ فیس بیس مارچ اور ڈبل لیٹ فیس کی آخری تاریخ 3 اپریل مقرر کی گئی ہے۔ میرٹ بیسڈ پروگرامز کے لیے داخلے کی آخری تاریخ پانچ مارچ ہوگی۔ مزید معلومات کے لیے یونیورسٹی کی ویب سائیٹ ملاحظہ کی جاسکتی ہے۔