تیزرفتاری کے باعث حادثات میں اضافہ‘ وزیرٹرانسپورٹ کا ٹریفک پولیس پر اظہاربرہمی

پیر 17 فروری 2014 13:36

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروری 2014ء) تیزرفتاری کے باعث حادثات میں اضافہ‘ وزیرٹرانسپورٹ کا ٹریفک پولیس پر اظہاربرہمی اگر ٹریفک پولیس نے تیزرفتاری‘ بدون فٹنس گاڑیوں کے باعث حادثات کی روک تھام کیلئے فوری اقدامات نہ کئے میں خود روڈ پر کھڑے ہو کر ایسی گاڑیوں کیخلاف ایکشن لوں گااور موقع پر موجود پولیس اہلکاران کیخلاف بھی کارروائی کی جائے گی -وزیرٹرانسپورٹ طاہرکھوکھرنے ٹریفک پولیس کو تنبیہ جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایمانداری ‘ دیانتداری سے فرائض سرانجام دیں ان کی معمولی غفلت قیمتی انسانی جانوں کے نقصان کاباعث بن رہی ہے جسے مزید برداشت نہیں کیاجائیگا-

متعلقہ عنوان :