لاہور سے کالعدم تحریک طالبان کے دو مبینہ دہشت گرد گرفتار ، نامعلوم مقام پر منتقل کردیا گیا

پیر 17 فروری 2014 13:35

لاہور ( اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروری 2014ء) لاہور میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے کالعدم تحریک طالبان کے دو مبینہ دہشت گردوں کو حراست میں لیکر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔ نجی ٹی وی نے انٹیلی جنس ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ دونوں مبینہ دہشت گردوں کو ٹاؤن شپ میں مدینہ مسجد کے قریب واقع بارہ بلاک سے حراست میں لیا گیاہے اور ان کا تعلق تحریک طالبان سے ہے۔

(جاری ہے)

ان کی عمریں 30سال کے قریب ہیں اور دونوں باریش ہیں۔ پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مشترکہ طور پر کارروائی کرتے ہوئے دونوں مبینہ دہشت گردوں کو حراست میں لیکر تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق حراست میں لیے جانے والے دونوں مبینہ دہشت گردوں نے چند ہفتے پہلے ہی یہاں پر ایک کوارٹر کرائے پر لیا تھا۔حراست میں لیے جانے والے دونوں مبینہ دہشت گردوں کے نام صیغہ راز میں رکھے جارہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :