ایف سی کے 23مغوی اہلکاروں کی شہادت کے واقعہ کے فوراً بعداجلاس بے مقصدثابت ہوگا ،عرفان صدیقی

پیر 17 فروری 2014 13:35

ایف سی کے 23مغوی اہلکاروں کی شہادت کے واقعہ کے فوراً بعداجلاس بے مقصدثابت ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروری 2014ء) حکومتی کمیٹی نے اکوڑہ خٹک میں طالبان کمیٹی سے پیر کو ہونیوالی مجوزہ ملاقات سے معذرت کرتے ہوئے کہاہے کہ ا یف سی کے 23مغوی اہلکاروں کی شہادت کے واقعہ کے فوراً بعداجلاس بے مقصدثابت ہوگا ، مذاکراتی عمل کے دوران پے درپے اس طرح کے واقعات کا رونما ہونا سنجیدہ اور با مقصد مذاکرات پر انتہائی منفی اثرات ڈال رہا ہے ۔

پیر کو کوآرڈینیٹر اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے قومی امور عرفان صدیقی کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ ایف سی کے 23مغوی اہلکاروں کی شہادت کے واقعہ کے فوراً بعد اس طرح کا اجلاس بے مقصدثابت ہوگا۔عرفان صدیقی کے مطابق مذاکراتی کمیٹی نے اتفاق رائے سے اس واقعے کو افسوسناک اور قابل مذمت قرار دیا ہے۔

(جاری ہے)

بیان میں کہا گیا کہ مذاکراتی عمل کے دوران پے درپے اس طرح کے واقعات کا رونما ہونا سنجیدہ اور با مقصد مذاکرات پر انتہائی منفی اثرات ڈال رہا ہے ۔

قوم ہم سے فوری مثبت نتائج کی توقع رکھتی ہے تاکہ وطن عزیز کو کئی سالوں سے جاری خونریزی سے نجات ملے۔ہمیں افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ معاملات درست سمت میں نہیں بڑھ رہے۔عرفان صدیقی نے بتایا کہ حکومت کی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس (آج) منگل کو18فروری کو طلب کرلیا گیاہے جس میں موجودہ صورتحال کی روشنی میں آئندہ کے لائحہ عمل پر غور کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :