اکیلا پن موٹاپے سے زیادہ خطرناک ہوسکتاہے، تحقیق

پیر 17 فروری 2014 13:27

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروری 2014ء) اکیلا پن، موٹاپے سے زیادہ تباہ کن ہے، اس کے باعث مرنے کے خدشات دوگنا بڑھ جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

سائنسدانوں نے 50 سال اور اس سے زیادہ عمر کے 2 ہزار افرادپر تحقیق سے یہ نتیجہ اخذ کیا ہے کہ اکیلا پن ،موٹاپے سے کہیں زیادہ تباہ کن ہے اور تنہائی کی وجہ سے مرنے کے خدشات دو گنا بڑھ جاتے ہیں۔ برطانیہ میں کی گئی تحقیق کے مطابق ہر پانچواں شخص خود کو مسلسل تنہا محسوس کرتا۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ان تباہ کن اثرات سے بچنے کے لئے خاندان کے ساتھ رہنے کو ترجیح دینا چاہئے۔