سی این جی پراضافی جی ایس ٹی کے نفاذ سے متعلق نظرثانی درخواست خارج

پیر 17 فروری 2014 13:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروری 2014ء) سپریم کورٹ نے سی این جی پر9 فیصد اضافی جی ایس ٹی کے نفاذ سے متعلق حکومت کی نظرثانی درخواست خارج کردی۔

(جاری ہے)

جسٹس جواد ایس خواجہ کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نے درخواست کی سماعت کی۔ نظر ثانی درخواست فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی جانب سے سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف دائر کی گئی تھی ۔سپریم کورٹ کے فیصلے میں کہا گیا تھا کہ سی این جی پر 9 فیصد اضافی ٹیکس وصول نہیں کیا جا سکتا۔

متعلقہ عنوان :