کالعدم تحریک طالبان مہمند ایجنسی نے ایف سی کے 23 اہل کاروں کوقتل کردیا

پیر 17 فروری 2014 11:40

کالعدم تحریک طالبان مہمند ایجنسی نے ایف سی کے 23 اہل کاروں کوقتل کردیا

مہمند ایجنسی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17فروری 2014ء) کالعدم تحریک طالبان مہمند ایجنسی نے ایف سی کے 23 اہلکاروں کو قتل کردیا۔طالبان کا کہنا ہے کہ حکومت ہمارے ساتھیوں کو قتل کررہی ہے، اس کا انتقام لیا ہے۔ تحریک طالبان مہمند ایجنسی کے رہنما عمر خراسانی نے میڈیا کو بھیجے گئے مراسلے میں کہا ہے کہ ایف سی اہل کاروں کو اتوار 16 فروری کو قتل کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ان اہل کاروں کو جون 2010 میں شونکڑئی پوسٹ سے اغوا کیا گیا تھا۔ مراسلے میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے ایک طرف تو مذاکرات کا سلسلہ شروع کیا ہوا ہے اور دوسری طرف ہمارے ساتھیوں کو مسلسل نشانہ بنارہی ہے، انہوں نے کہا کہ ایف سی اہلکاروں کا قتل، ساتھیوں کے خون کا انتقام ہے، حکومت پر واضح کردینا چاہتے ہیں کہ ہم اپنے ساتھیوں کا انتقام لینا جانتے ہیں، ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت اپنی روش سے باز نہ آئی تو آئندہ ہمارا رد عمل اس سے بھی زیادہ سخت ہوسکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :