خضدار، قبائلی شخصیت کے گھر پر چھاپے کے دوران سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ ،جوابی فائرنگ میں تین افراد جاں بحق ، سیکیورٹی اہلکار زخمی ، لیویز نے مقدمہ درج کر لیا

اتوار 16 فروری 2014 23:05

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 فروری ۔2014ء) ضلع خضدار کے علاقے زہری میں ایک قبائلی شخصیت کے گھر پر سیکورٹی فورسز کا چھاپہ ، گھر کے اندر سے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کے بعد سیکورٹی فورسز نے اپنے دفاع میں بھی فائرنگ کی جس سے تین افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک سیکورٹی اہلکار زخمی ہوگیا تفصیلات کے مطابق اتوار کی رات کو ضلع خضدار کے علاقے زہری میں سیکورٹی فورسز نے ایک قبائلی شخصیت کے گھر پر چھاپہ مارا جس پر گھر کے اندر سے سیکورٹی فورسز پر فائرنگ کی گئی جوابی فائرنگ سے تین افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک سیکورٹی اہلکار کے زخمی ہونے کی اطلاع موصول ہوئی ہے لیویز نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی مزید تحقیقات جاری ہے

متعلقہ عنوان :