سعودی ولی عہد نے دورے کے موقع پر مشرف کا نام تک نہیں لیا،پرویزرشید، خداکی قسم کھاکرکہتاہوں شہزادہ سلمان بن عبدالعزیزنے مشرف کا ذکربھی نہیں کیا،صحافیوں سے غیررسمی بات چیت

اتوار 16 فروری 2014 23:05

سعودی ولی عہد نے دورے کے موقع پر مشرف کا نام تک نہیں لیا،پرویزرشید، ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 فروری ۔2014ء) وفاقی وزیراطلاعات ونشریات وقومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہاہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیزکے دورہ پاکستان کوکسی اورتناظرمیں نہ دیکھاجائے ،سعودی ولی عہد نے دورے کے موقع پر پرویز مشرف کا نام تک نہیں لیا،اتوارکو وزیراعظم سیکرٹریٹ میں سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیزکے اعزازمیں دیئے گئے عشائیے کے موقع پر صحافیوں سے غیر رسمی بات چیت کرتے ہوئے فاقی وزیراطلاعات ونشریات وقومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے کہاکہ خداکی قسم کھاکرکہتاہوں سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان بن عبدالعزیزنے دورہ پاکستان کے موقع پرسابق صدرپرویز مشرف کا نام تک نہیں لیا،انہوں نے کہاکہ پرویزمشرف کا معاملہ عدالت میں ہے اور عدالت نے ہی فیصلہ کرنا ہے کہ وہ معصوم ہیں یا مجرم۔

؎

متعلقہ عنوان :