سعودی سفارتکاروں کی طالبان کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے خصوصی دلچسپی،مولانا سمیع الحق سے بارباراستفسارکرتے رہے

اتوار 16 فروری 2014 23:05

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 فروری ۔2014ء) وزیراعظم سیکرٹریٹ میں سعودی ولی عہد کے اعزازمیں دئیے گئے عشایئے میں سعودی سفارتکار طالبان کے ساتھ مذاکرات کے حوالے سے خصوصی دلچسپی لیتے رہے، وزیراعظم نوازشریف کی جانب سے اتوارکی شب سعودی ولی عہد کے اعزازمیں دیئے گئے عشایئے میں مولانا سمیع الحق سے سعودی سفارتکارباربار استفسارکرتے رہے کہ طالبان کے ساتھ مذاکرات کہاں تک پہنچے ہیں اوراس بارے میں کامیابی کے کتنے امکانات ہیں جس پر سمیع الحق مسکراتے کرکہتے رہے کہ ”جلد اچھی خبرملنے والی ہے“