کنٹرول لائن پر تجارت بحالی کاخیرمقدم،دہشت گردی کے خاتمے تک پاکستان سے جامع مذکرات ممکن نہیں،بھارت،پاکستان کیساتھ تجارت آگے بڑھانے کیلئے کوشاں ، افغانستان تک زمینی رسائی دے ،ہمسایہ ممالک سے دوستی اور امن کی پالیسی جاری رہے گی،بھارتی وزیرخارجہ سلمان خورشید کی طیارے میں اورائیرپورٹ پر میڈیا سے بات چیت

اتوار 16 فروری 2014 22:59

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16 فروری ۔2014ء) بھارت نے کنٹرول لائن پر تجارت بحالی کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاہے کہ دوطرفہ معاملات میں رکاوٹیں آتی رہتی ہیں لیکن ان رکاوٹوں پر خوش اسلوبی سے قابوپالیاہے،پاکستان کیساتھ تجارت آگے بڑھانے کیلئے کوشاں ہیں،پاکستان افغانستان تک زمینی رسائی دے ،پاکستان کو افغانستان کی خاطر سرحد پار تجارتی راہداری کوکھولنا ہوگا، دہشت گردی کے خاتمے تک دونوں ملکوں میں جامع مذاکرات نہیں ہوسکتے، پاکستان اورہمسایہ ممالک سے دوستی اور امن کی پالیسی جاری رہے گی، بھارتی ٹی وی کے مطابق اتوارکو افغانستان کا دوروزہ دورہ مکمل کرنے کے بعد وطن واپس جاتے ہوئے طیارے میں اوربعدازاں اپنے ملک پہنچے کے بعد ہوائی اڈے پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیرخارجہ سلمان خورشید نے کہاکہ دہشت گردی کے خاتمے تک دونوں ملکوں میں جامع مذاکرات نہیں ہوسکتے،پاکستان اور بھارت کو خطے میں پائیدار امن کیلئے نئے اقدامات اٹھانا ہوں گے،انہوں نے کہاکہ بھارت میں انتخابات کے بعد کوئی جماعت بھی حکومت بنائے پاکستان اورہمسایہ ممالک سے دوستی اور امن کی پالیسی جاری رہے گی، انہوں نے کہاکہ پاکستان کیساتھ تجارت آگے بڑھانے کیلئے کوشاں ہیں،انہوں نے پاکستان پرافغانستان تک زمینی رسائی دینے پر زور دیتے ہوئے کہاپاکستان کو افغانستان کی خاطر سرحد پار تجارتی راہداری کوکھولنا ہوگا۔