طالبان سے مذاکرات ،جلد اچھی خبر ملنے والی ہے، مولانا سمیع الحق

اتوار 16 فروری 2014 22:22

طالبان سے مذاکرات ،جلد اچھی خبر ملنے والی ہے، مولانا سمیع الحق

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔16فروری۔2014ء) جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولاناسمیع الحق نے کہا ہے کہ طالبان سے مذاکرات کے حوالے سے جلد اچھی خبر ملنے والی ہے۔تفصیلات کے مطابق سعودی ولی عہد شہزادہ سلمان کے اعزاز میں وزیراعظم نے عشائیہ دیا۔

(جاری ہے)

عشائیے میں سروسز چیفس، وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف اور جمعیت علمائے اسلام (س) کے سربراہ مولاناسمیع الحق سمیت دیگررہنماوٴں نے شرکت کی۔

پرویز مشرف غداری کیس میں وکیلِ استغاثہ اکرم شیخ بھی تقریب میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر مولانا سمیع الحق کا کہنا تھا کہطالبان سے مذاکرات کے حوالے سے جلد اچھی خبر ملنے والی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا کہ سعودی ولی عہد پرویزمشرف کے بارے میں بات کرنے نہیں آئے۔